Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں عام ہڑتال، معمولات زندگی متاثر

یاسین ملک کی گرفتاری اور ان پر پی ایس اے عائد کرنے پر بطور احتجاج مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر آج وادی میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔

 ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی گیلانی اور میرواعظ مولوی عمر فاروق نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور پی ایس اے کے تحت انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کرنے کا عمل ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں ، اسیروں کی کشمیر سے باہر جیلوں میں منتقلی، مذہبی و سماجی تنظیم جماعت اسلامی جموں کشمیر پر پابندی، جموں کشمیر کے موروثی اسٹیٹ سبجیکٹ قانون دفعہ 35 اے کے خلاف مبینہ سازشوں اور این آئی اے کی جانب سے کشمیریوں کے خلاف جاری چھاپوں کے خلاف ہمارا بھرپور اور ہمہ گیر احتجاج اور مزاحمت ہر لحاظ سے جائز ہے۔

مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کشمیری عوام سے کہا کہ ان مظالم کے خلاف 8 مارچ بروز جمعہ مکمل احتجاجی ہڑتال اور نماز جمعہ کے بعد پرامن احتجاجی مظاہرے کریں۔

ٹیگس