Mar ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • لندن میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف کریک ڈاون پر لندن میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف لندن میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے میں کشمیریوں اور سکھ برادری سمیت امن کے سفیروں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کا قتل بند کرنے کے نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں میرواعظ عمر فاروق اور حریت رہنما سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی کو کل پیر11مارچ کو تفتیش کے لیے نئی دہلی طلب کرلیا گیا ہے اور کشمیری رہنما یاسین ملک کو بلوال جیل میں شفٹ کردیا ہے۔

ٹیگس