Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے مرکزی اور ریاستی الیکشن کمیشنروں کی میٹنگ

ہندوستان میں پارلیمانی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیوں کے درمیان الیکشن کمیشن نے ریاسی الیکشن کمشنروں اور افسران کی میٹنگ طلب کرلی ہے ۔

ہندوستان خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے ریاستی الیکشن کمیشنوں کے نام نوٹس جاری کرکے ، سبھی ریاستوں کے الیکشن کمشنروں اور انسپکٹروں کی میٹنگ طلب کرلی ہے ۔ اس میٹنگ کا مقصد پارلیمانی اور چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینا بتایا گیا ہے ۔اس دوران اجمیر شریف میں معروف صوفی خواجہ معین الدین چشتی کے سالانہ عرس کے موقع پر کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کی طرف سے چادر چڑھائی گئی ۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے ایک رہنما نے اپنی پارٹی پر عوام کا اعتماد بحال ہوجانے کا دعوا کیا ۔ادھر کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار اسمرتی ایرانی نے ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد پر بد عنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ۔اس درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق صدر پرنب مکھرجی، فلمی دنیا کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، کانگریس صدر راہل گاندھی ، یوپی کی سابق وزیر اعلی مایا وتی ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور سماج  وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو سمیت متعدد سیاسی ، سماجی اور ثقافتی ہستیوں سے عوام کے اندر الیکشن کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی ۔