Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۶:۵۷ Asia/Tehran
  • جیش محمد کے سربراہ کو دہشت گرد قرار دینے کی راہ میں چین رکاوٹ

چین نے سلامتی کونسل میں مختلف ممالک کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد روک دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف ہندوستان کی درخواست پر فرانس، امریکا اور برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پرفریقین سے رابطےمیں رہے ہیں، تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اورطریقہ کارکی پیروی کرنی ہوگی، اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہوگا۔

واضح رہے کہ ہندوستان جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکو ہندوستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے کئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ قرار دے کر اسے عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کر چکا ہے۔

ٹیگس

کمنٹس