Mar ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • تحفظ ماحولیات کے لیے ہندوستانی طلبہ و طالبات کا احتجاج

نئی دہلی میں اسکولوں کے طلبا و طالبات نے ماحولیات کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے ماحولیات کی آلودگی کے خلاف مظاہرہ کرکے، حکومت اور ذمہ دار اداروں سے ماحولیات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اس مظاہرے کے دوران طلبا و طالبات نے ماحولیات کی آلودگی کا ذمہ دار حکومتی اداروں کو قرار دیا۔ مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات نے پلاسٹک کے استعمال، درختوں کی کٹائی، اونچی اونچی عمارتوں کی تعمیر اور دیوالی جیسے تہواروں کے موقع پر آتش بازی اور پٹاخوں کے بے تحاشا استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا۔

نئی دہلی میں طلبا و طالبات نے اس موقع پرعوام میں ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ٹیگس