Mar ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۵ Asia/Tehran
  • اردو کے فروغ پر ہندوستانی وزیراعظم کی تاکید

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اردو زبان کے رسم الخط کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو کی مجوزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے ۔ انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اردو زبان ، ہندوستان کی خوبصورت گنگا جمنی تہذیب کی علامت ہے ۔ انھوں نے بین الاقوامی اردو کانفرنس کے پروگرام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو زبان کے فروغ اور تحفظ کی یہ کوشش قابل ستائش ہے ۔ انھوں نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی ہے کہ یہ کانفرنس اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں ایسے عملی اقدامات کی تجویز پیش کرے گی جس سے دنیا میں اس کی مقبولیت بڑھانے میں مدد ملے گی ۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی قومی کونسل برائے فروغ زبان اردو کے زیر اہتمام بین الاقوامی اردو کانفرنس اٹھارہ سے بیس مارچ تک نئی دہلی میں منعقد ہوگی