Mar ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۱ Asia/Tehran
  • چھتیس گڑھ میں نکسلائٹ چھاپہ ماروں کی کارروائی متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک و زخمی

ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک بم دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

ہندوستانی میڈیا نے خبردی ہے کہ سی آر پی ایف کی دوسو اکتیسویں بٹالین کے جوان  ضلع دینتے واڑہ میں گشت پر تھے کہ راستے میں ماؤ نواز نکسلائٹ چھاپہ ماروں کے ذریعے کئے دھماکے میں ایک جوان مارا گیا اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے رائے پور کے اسپتال میں منتقل کردیا - ماؤ نواز نکسلائٹ چھاپہ مار گروپ چھتیس گڑھ، بہار، اڑیسہ مدھیہ، پردیش، تلنگانہ اور بعض دیگر ریاستوں میں مسلح کارروائیوں میں سرگرم ہے۔

ماضی میں بھی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسلائٹ چھاپہ مار بڑی کارروائیاں انجام دے چکے ہیں جن میں خاصی تعداد میں سیکورٹی اہلکار اور سیاسی شخصیات ماری گئی ہیں۔