Mar ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۵ Asia/Tehran
  • کرتارپور کراسنگ پوائنٹ، پاکستان اور ہندوستان کے تیکنیکی ماہرین کی ملاقات

کرتارپور راہداری کے بارے میں پاکستان اور ہندوستان کے تکنیکی ماہرین کے درمیان بات چیت کا دور ختم ہوگیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق دونوں ممالک کے تکنیکی ماہرین کے درمیان زیرو پوائنٹ پر ہونے والی یہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔ملاقات میں دونوں ممالک نے راہداری کے حوالے سے نشاندہی مکمل کرلی ہے اور سروے رپورٹوں کی بنیاد پر کراسنگ پوائنٹ کا انتخاب کیا جائے گا۔
پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات کا اگلا دور دو اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔
توقع کی جارہی ہے کہ کرتارپور راہداری کو رواں سال بابا گرو نانک کے پانچسو پچپن ویں جنم دن کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔