Mar ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • کشمیر، پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکارہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس اہلکار نے 3 ساتھیوں اور خود کو گولی مار لی۔

کشمیر میں ہندوستانی پولیس کے اہلکار نے فائرنگ کر کے 3 ساتھی اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔

سینئر ہندوستانی حکام کے مطابق سی آر پی ایف کے کانسٹیبل نے جھگڑا ہونے پر اپنی سروس رائفل سے ساتھیوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 سینئر کانسٹیبلز سمیت 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

تینوں ساتھیوں کو قتل کرنے کے بعد مذکورہ اہلکار نے خود کو بھی گولی مار لی،جس کی حالت تشویشناک ہے۔

یہ واقعہ پولیس تھانہ ادھم پور کے حدود میں آنے والے بٹل بالیاں میں واقع 187 بٹالین سی آر پی ایف کیمپ میں پیش آیا ہے۔

دوسری جانب چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلع میں فورس کی گاڑی کے سامنے نکسلیوں نے مسافروں سے بھری ایک جیپ کو دھماکہ کرکے اڑا دیا جس سے دوخواتین سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔

ٹیگس