Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں مسلح تصادم، 2 ہلاک 6 زخمی

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکی پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقہ میں جمعرات کی سہ پہر شروع ہونے والے مسلح تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک جبکہ تین سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے ۔

ادھرشمالی کشمیر کے وارہ پورہ ، سوپور علاقے میں جمعہ کو رات بھر کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر عسکریت پسند وں اور فورسز اہلکاروں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

یہ معرکہ آرائی ضلع بارہمولہ میں گذشہ روز سے جاری ہے۔

ایس ایس پی سوپورجاوید اقبال کے مطابق آج صبح معرکے کی جگہ پر گولیوں کا تازہ تبادلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارہ پورہ آپریشن گذشتہ شام معطل کیا گیا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تک اس معرکے میں کوئی بھی جنگجو جاں بحق نہیں ہوا ہے۔

ایک پولیس آفیسر اور دو اہلکار گذشتہ روز یہاں اُس وقت زخمی ہوئے تھے جب عسکریت پسند وں نے اُن پر ایک  ہینڈ گرینیڈ پھینکا تھا۔

ٹیگس