Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی اپنی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ پرتاکید

ہندوستان کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ملکی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کی خاطر ہر ضروری اقدام اُٹھانے سے ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوند نے کروشیا کے دورے کے دوران کہا کہ امن اور سلامتی ایسے ایشوز ہیں جو لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے لازمی ہے۔

 رام ناتھ کووند کا کہنا تھا کہ اقوام عالم کو اُن ممالک کے خلاف ٹھوس کارروائی کرنی چاہیے جو اپنی سرزمین پر دہشت گردی کی حمایت اور اس کو ٹھکانہ فراہم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلوبل سطح کے چلینجز کا مقابلہ کرنے والے ممالک کے ساتھ ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم اُن ممالک کی طرف اپنا دوستی کا ہاتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے صدر رام ناتھ کووند ہندوستان کے پہلے عہدیدار ہیں جنہوں نے کروشیا کا دورہ کیا ۔

ٹیگس