Mar ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں انتخابی گہماگہمی

ہندوستان میں عام انتخابات کی گہماگہمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے اور سبھی بڑی پارٹیاں انتخابی جلسے اور روڈ شو اور ریلیاں کرنے میں سرگرم ہوگئی ہیں۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے دعوی کیا ہے کہ ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی دوہزار انیس کے عام انتخابات میں دوہزار چودہ کے مقابلے میں زیادہ سیٹیں جیتے گی-

انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ مجھے یقین ہے کہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کو اس بار تین سو سے زائد نشستیں ملیں گی-

مودی نے ریاست تلنگانہ میں بھی ایک عوامی جلسے کو خطاب کیا اور اپنی حکومت کی کارکردگی بیان کی-

دوسری جانب کانگریس صدر راہل گاندھی نے ریاست ہریانہ کے یمنا نگر میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا-

انہوں نے بے جے پی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں، جی ایس ٹی اور نوٹ بندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں سے چھوٹے دوکاندار اور کسان تباہ ہوگئے-

ادھر کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی جمعے کو ایودھیا میں روڈ شو کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے-

 

ٹیگس