Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل شروع

ہندوستان میں عام انتخابات میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے پرچہ نامزدگی داخل کرانے کا عمل جاری ہے۔ اس درمیان پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنی والی تنظیم بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر نے اعلان کیا ہے کہ وہ وارانسی سے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ نے ہفتے کو ریاست گجرات کے گاندھی نگر حلقے سے کاغذات نامزدگی داخل کرایا۔ اس سے پہلے امت شاہ نے گاندھی نگر میں روڈ شو کیا-  امت شاہ پہلی بار لوک سبھا کا الیکشن لڑ رہے ہیں-
ادھر ریاست ارونا چل پردیش میں وزیراعظم نریندر مودی نے ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ وہ اگلے پانچ برسوں میں پچیس سال تک کی ترقی کر دیں گے۔
دوسری جانب نریندر مودی کے حلقہ انتخاب وارانسی میں ہفتے کو پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی تنظیم بھیم آرمی کے سربراہ نے ایک روڈ شو کیا- اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ وارانسی سے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف الیکشن لڑیں گے-
انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیروں اور غریبوں کے درمیان فاصلے کا حساب لینے یہاں آئے ہیں- بھیم آرمی کے بانی نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے غریبوں کے لئے کوئی بھی کام نہیں کیا۔

 

ٹیگس