Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پہلی مرتبہ مختلف مداروں میں سیٹلائٹس چھوڑے

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں سیٹلائٹس چھوڑے ہیں جن میں الیکٹرانیک انٹلی جینس سیٹلائٹ ایمی بھی شامل ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل وی سی پینتالیس مشن کے ذریعے ملک کے فوجی سیٹلائٹ ایمی سیٹ کے ساتھ چار دیگر ملکوں کے اٹھائیس سیٹلائٹس کو پہلی مرتبہ تین مختلف مداروں میں چھوڑا گیا-

ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور میں واقع ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی کی جانب سے انتیس سیٹلائٹس کو چھوڑا گیا۔ ان میں سے کچھ کو ہری کوٹہ سے بھی چھوڑا گیا-

  پی ایس ایل وی سی پینتالیس مکمل طور پر نیا راکٹ ہے- اس راکٹ کو چھے مہینے تک موثر رکھنے کے لئے سولار انرجی استعمال کی جا رہی ہے-

اسرو نے اعلان کیا ہے کہ سبھی سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گئے ہیں- اس درمیان ڈی آر ڈی او کے چیئرمین جی ستیش ریڈی نے کہا کہ الیکٹرانیک انٹیلی جینس سیٹلائٹ ایمی،  نگرانی کرنے والے ہندوستان کے اہداف کو پورا کرنے میں مدد دے گا-

ہندوستان نے گذشتہ ہفتے بھی ایک اینٹی سیٹلائٹ میزائل کا تجربہ کیا تھا اور یوں وہ اس ٹیکنالوجی کے میدان میں امریکا، روس اور چین کے  بعد چوتھا ملک بن گیا جبکہ ہندوستان کی اس ٹیکنالوجی پر چین اور پاکستان نے ردعمل ظاہر کیا تھا-

 

ٹیگس