Apr ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ شروع

لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے میں 91 سیٹوں پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے ساتھ۔ساتھ آندھرا پردیش، سکم اور اڈیشہ میں اسمبلی انتخابات بھی کرائے جائیں گے۔ آندھرا پردیش کی 175 سیٹوں، سکم کی 32 اور اڈیشہ کی 28 اسمبلی سیٹوں کیلئے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔

لوک  سبھا  انتخابات  2019  کے  پہلے  مرحلے  میں  20  ریاستوں  کی  91  لو  سبھا  سیٹوں  اور  چار  ریاستوں  (اڈیشہ،  اروناچل  پردیش،  آندھرا پردیش، سکم) کی اسمبلی سیٹیوں پر صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔

پہلے مرحلے میں آندھرا پردیش ، اروناچل ، میگھالیہ ، اتارکھنڈ، میزروم ، ناگالیںڈ ، سکم اورتنلنگانہ کی سبھی لوک سبھا سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔ اس کے علاوہ یوپی کی 8 لوک سبھا سیٹوں  سہارنپور، کیرانہ ، مظفر نگر، بجنور، گیا، میرٹھ ، بحبپت، غازیہ آباد اور نوئیڈا۔ بہار کی چار سیٹوں  اورنگ آباد، گیا ، نوادہ ، اور جمئی ۔ آسام کی 5 اور مہاراشٹر کی سات،  اڈیشہ کی چار اور مغربی بنگال کی دو سیٹوں کیلئےووٹنگ ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے طے شدہ پروگرام کے مطابق 91 لوک سبھا سیٹوں سے کچھ سیٹوں پر شام 4 بجے تک، جبکہ کچھ پر 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے کیلئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظام کئے گئے ہیں۔

ہندوستان کی 17 ویں پارلیمان منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ 7 مراحل میں ہوگی، پولنگ کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو شروع ہوگی۔

ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کی 543 نشستیں ہیں اور کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستیں درکار ہوں گی۔

ٹیگس