Apr ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم ختم کل ووٹنگ

ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعرات کو ہونے والی ووٹنگ کے لئے کل منگل کی شام پانچ بجے انتخابی مہم ختم ہوگئی۔

ہندوستان میں لوک سبھاکے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ  کل یعنی 18اپریل کو ہوگی۔ دوسرے مرحلےمیں 13ریاستوں کی 97لوک سبھا نشستوں پرانتخابات ہونگے۔

انتخابی مہم کے دوران ریلیاں، روڈ شو، عوامی جلسے منعقد کیے گئے اور جھنڈے اور پوسٹر بھی لگائے گئے۔

چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے انتخابات کی ووٹنگ کے لیے ملک بھر میں دس لاکھ پولنگ بوتھ  قائم کیے گئے ہیں۔

ہندوستانی حکومت کی طرف سے  انتخابات  کی سیکیورٹی کے لیے ایک کروڑ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

بھارت میں انتخابات کےتیسرے مرحلے کے لیے پولنگ 23 اپریل کوہوگی۔ بھارتی انتخابات کاچوتھا مرحلہ 29 اپریل اورپانچواں 6 مئی  کوہوگا۔چھٹا مرحلہ 12مئی جبکہ  ساتواں مرحلہ 19مئی کو ہوگا۔

لوک سبھا کے انتخابات  میں نوے کروڑ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ لوک سبھا کی پانچ سو تینتالیس نشستوں کیلئے انتخابات  سات مرحلوں میں مکمل ہوں گے۔انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان ہندوستانی الیکشن کمیشن کی طرف سے تئیس مئی کیا جائے گا۔

لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی ، کانگریس ، سماج وادی پارٹی ، جنتا دل اور دیگر چھوٹی بڑی پارٹیوں  کا کڑا امتحان شروع ہوچکاہے۔

کس کی ہو گی جیت اور کس کی ہو گی ہار اس  کا فیصلہ تئیس مئی کو ہوجائے گا۔

ٹیگس