Apr ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، پولیس اور نکسلیوں میں جھڑپ 2 نکسلی ہلاک

ہندوستان میں جہاں آج دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ ہو رہی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں وہیں پولیس اور نکسلیوں میں تصادم بھی ہوا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے ضلع دنتے واڑہ کےدھنیکرکا اور دوالیکرکا کے جنگلوں میں آج پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم میں ایک خاتون نکسلی سمیت دو نکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے. اس کے ساتھ ہی سنتری ڈیوٹی پر تعینات ایک نکسلی بھی تصادم میں زخمی ہوا ہے، جسے ابتدائی علاج کے بعد ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈی آرجی اور ضلع پولیس فورس کی مشترکہ کارروائی میں دھنیکرکا اور دوالیکرکا کے جنگلوں میں سرچنگ کے دوران پولیس اور نکسلیوں یں جھڑپ ہوئی ، جس میں دونکسلیوں کے مارے جانے کی خبر ہے ۔جائے وقوعہ پر جھڑپیں اب بھی جاری ہیں۔

ٹیگس