Apr ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • لوک سبھا انتخابات ، وادی کشمیر میں ہڑتال

ہندوستان کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جن بارہ ریاستوں میں جمعرات کو ووٹ ڈالے جارہے ہیں ان میں ہندوستان کے زیرانتظام ریاست جموں کشمیر بھی شامل ہے تاہم پولنگ کے روز وادی کشمیر میں عام ہڑتال رہی

لوک سبھا انتخابات کے دن علیحدگی پسند جماعتوں کے رہنماؤں نے وادی میں عام ہڑتال کی کال دی تھی۔ عام ہڑتال کے سبب وادی کشمیر میں دفاتر اور تجارتی مراکز بند رہے اور معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے۔
وادی میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے روز بھی عام ہڑتال رہی اس دوران بعض علیحدگی پسند رہنماؤں نے جنھیں انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بناپر جیلوں میں بند کردیا گیا ہے بھوک ہڑتال کردی ہے۔

ٹیگس