Apr ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں انتخابی مہم، بی جے پی اور کانگریس کے روڈ شو

ہندوستان میں جہاں تیسرے مرحلے کے انتخابات ہو چکے ہیں اور اب 4 مرحلے کے انتخابات ہونے باقی ہیں انتخابی گہما گہمی اپنے عروج پر ہے اور بی جے پی اور کانگریس کے رہنماوں نے روڈ شو بھی کئے۔

ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں نامزدگی سے ایک دن قبل ہی 7 کلو میٹر لمبا میگاروڈ شو کر کے اپنی طاقت کا مظاہر کیا۔ اس موقع پر مودی کے حامی و بی جے پی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

روڈ شو کے دوران نریندرمودی کےحامیوں نے ان پر پھولوں کی بارش کی تو وہیں وزریراعظم اپنی کار سے ناظرین کی جانب پھول اور پھولوں کا ہار پھینکتے نظر آئے۔

روڈ شو کے تحت وزیر اعظم کے قافلے کو جن جن مقامات سے گذرنا تھا انہیں دولہن کی طرح سجایا گیا تھا۔

روڈ شو کے دوران بی جے پی صدر امت شاہ، متعدد مرکزی وزرا اور وزرائے اعلی سمیت پارٹی کے دیگر سینئر لیڈر خاص طور سے وزیر اعظم کے قافلے میں موجود رہے۔

ادھر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعرات کو لمبا روڈ شو کیا۔

کانگریس جنرل سکریٹری سورج کی تیز کرنوں کے درمیان روڈ شو کے لئے جھانسی کی سڑکوں پر نکلیں تو ان کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر عوام کا بھیڑ امڈ پڑی۔ روڈ شو کے دوران پرینکا نے ہاتھ اٹھا کرووٹروں کے کو جواب دیا۔ تقریبا چار کیلو میٹر لمبے روڈ شو کو محترمہ گاندھی نے پونے دو گھنٹے میں پورا کیا اس موقع پر وہ جھانسی شہر کے قریب قریب ہر اہم علاقے اور بازار میں گئیں۔

روڈ شو کے دوران ان کے قافلے میں کانگریس کے سینئر لیڈر و مرکزی وزیر ملیکا ارجن کھرگے، سابق ایم ایل اے ونود چترویدی سمیت پارٹی کے دیگر سینئرلیڈر و کارکن موجود رہے۔

واضح رہے کہ وارانسی میں ساتویں و آخری مرحلے کے تحت 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ٹیگس