May ۰۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں پارلیمنٹ کے پانچویں مرحلے کے انتخابات

لوک سبھا کے پانچویں مرحلے کے تحت 7 ریاستوں کی 51 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہے۔

ہندوستان کے ایوان زیریں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلہ میں 7 ریاستوں کی 51سیٹوں پر آج صبح 7 بجے پولنگ شروع ہوئی جو کسی وقفے کے بغیر شام تک جاری رہے گی۔ اس مرحلہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی، پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، مرکز ی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اور اسمرتی ایرانی سمیت کئی قدآور لیڈر میدان میں ہیں جن کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے۔

اس مرحلہ میں آٹھ کروڑ 75لاکھ 88ہزار 722رائے دہندگان 674امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں چار کروڑ 63لاکھ تین ہزار 342مرد، چار کروڑ 12لاکھ 83ہزار 166خواتین رائے دہندگان ہیں۔ ان کے لئے 96ہزار88پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں۔

اس سے پہلے لوک سبھا کے 4 مرحلوں کے انتخابات کیلئے اس ملک کے عوام نے ووٹ ڈالے۔

ٹیگس