May ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں لوک سبھا انتخابات  کے آخری مرحلے کی پولنگ شروع

ہندوستانی عوام آج 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک خطہ کی 59 سیٹوں کیلئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق لوک سبھا انتخابات 2019 کے آخری اور ساتویں مرحلے میں آج 7 ریاستوں اور ایک مرکزی زیر انتظام خطہ کی 59 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ۔

آج ہماچل پردیش کی چار ، اترپردیش کی 13 ، بہار کی 8 ، پنجاب کی 13 ، چنڈی گڑھ کی ایک ، مدھیہ پردیش کی 8 ، جھارکھنڈ کی تین اور مغربی بنگال کی نو سیٹیوں پر ووٹنگ ہورہی ہے ۔

آج ہی وزیر اعظم مودی کی سیٹ وارانسی میں بھی ووٹنگ ہو رہی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سات مرکزی وزرا کی قسمت کا فیصلہ بھی آج ہی ہونا ہے ۔ وہیں بی جے پی سے الگ ہوئے شتروگھن سنہا اور بی جے پی کے امیدوار مرکزی وزیر روی شنکر کی قسمت بھی آج ہی ووٹرز طے کریں گے ۔

اس سے قبل لوک سبھا انتخابات کے 6 مرحلے مکمل ہو چکے ہیں اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔

 

ٹیگس