May ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان: ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ ری سیٹ2 بی کا کامیاب تجربہ

ہندوستانی خلائی ریسرچ تنظیم (اسرو) نے آج بدھ کو لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی46 سےزمین کی نگرانی کرنے والے ریڈار امیجنگ سیٹلائٹ آر آئی ایس ٹی۔ 2 بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اسروحکام کے مطابق سیٹلائٹ کا تجربہ سری ہری كوٹا سے بدھ کی صبح پانچ بج کر30 منٹ پرفرسٹ لانچ پیڈ سے کیا گیا ۔300 کلو گرام آر آئی ایس ٹی۔ 2 کو(ری سیٹ2 بی) اسرو کے آرآئی ایس ٹي پروگرام کا چوتھا مرحلہ ہے اور اس کا استعمال اسٹریٹجک نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے لئے کیا جائے گا۔ یہ سیٹلائٹ ایک فعال ایس اے آر (مصنوعی رڈار) سے لیس ہے۔

بادل چھائے رہنے یا اندھیرے میں ’ریگولر‘ ریموٹ-سینسنگ یاآپٹیکل امیجنگ سیٹلائٹ زمین پر چھپے اشیاء کا پتہ نہیں لگا پاتا ہے جبکہ ایک فعال سینسر ’ایس اے آر‘ سے لیس یہ مصنوعی سیارہ دن ہو یا رات، بارش یا بادل چھائے رہنے کے دوران بھی خلا سے خاص طریقے سے زمین کی نگرانی کرسکتا ہے۔

ٹیگس