May ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۰ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں ہڑتال معمولات زندگی متاثر

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی جا رہی ہے۔

حریت کانفرنس (گیلانی) کےچیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے آج یعنی سنیچرکوذاکر موسیٰ اور شہری ظہور احمد کی ہلاکتوں کے خلاف وادی بھر میں ہڑتال کی اپیل کی ۔ ہڑتال کی وجہ سے تمام کاروباری مراکز، دکانیں اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ کشیدہ صورتحال اور رات کے وقت کرفیو کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ نے وادی بھر کے تعلیمی اداروں کو آج سنیچر یعنی 25مئی کو دوسرے روز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہڑتال کے موقع پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بعض علاقوں میں بند ہے۔

ٹیگس