Jun ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم 4 عسکریت پسند ہلاک

کشمیر میں آج ہونے والے ایک تصادم میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام  کشمیر کے ضلع شوپیاں کے درمڈورہ کیگام میں آج اتوار کی علی الصبح ہونے والے ایک تصادم میں 4 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے عوام سے کہا ہے کہ ڈسپوزل اسکواڈ کی طرف سے واقعہ کی جگہ کو محفوظ قرار دینے تک وہ تصادم کی جگہ کا دورہ نہ کریں ۔

انہوں نے کہا ایسی جگہ پر جان لیوا بارودی مواد جیسے گرینیڈ، آئی ای ڈیز، وغیرہ ہوسکتے ہیں۔

دریں اثنا انتظامیہ نے عوامی احتجاج کے خطرے کے پیش نظر ضلع شوپیاں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق علاقے میں حالات سخت کشیدہ بتائے گئے ہیں۔

 

ٹیگس