Jun ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں مذہبی پروگرام کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

ہندوستان کی ریاست راجستھان میں اتوار کو طوفان اور بارش سے دو خواتین سمیت چودہ افراد ہلاک ہو گئے۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجستھان کے ضلع باڑ میر میں واقع جسول دھام میں ایک مذہبی پروگرام کے دوران پنڈال گرنے سے چودہ افراد کی ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔

نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ راجستھان کے باڑ میر میں پنڈال گرنے کا واقعہ بدقسمتی کی بات ہے۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ میری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ضلع باڑ میر کے بالوترا میں جسول دھام میں جاری رام کتھا کے دوران کل اتوار کو طوفان اور بارش سے دو خواتین سمیت چودہ افراد کی موت ہو گئی اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جسول دھام میں ماتارانی کی کتھا چل رہی تھی اسی دوران تیز آندھی اور بارش سے پنڈال گر گیا۔ حادثے میں بارش کی وجہ سے پنڈال میں کرنٹ پھیل گیا اور زیادہ تر افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی ہے۔

 

ٹیگس