Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی پرعالمی کانفرنس بلانےکی ہندوستانی تجویز

ہندوستان کےوزیراعظم نریندر مودی کی دہشت گردی پر عالمی کانفرنس بلانےکی تجویز کی دنیا کے بہت سے ممالک نے زور دار حمایت کی ہے۔

ہندوستان کےمحکمہ خارجہ کے ترجمان روش کمار نے ہفتہ کو نریندر مودی کے جی- 20 سربراہی اجلاس سے الگ دنیا کے مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی دو طرفہ یا کثیرالجہتی بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیراعظم کی تجویز کو حمایت ملی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یقینی طور پر بہت سی باہمی ملاقاتوں میں دہشت گردی کے مسئلے کو اٹھایا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کتنے ممالک نے اس کی حمایت کی ہے، یہ کہنا ممکن نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا یہ ایک نیا خیال ہے جس پر غور کیا جا رہا ہے اور ہم اسے آگے لے جائیں گے۔

ٹیگس

کمنٹس