ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال
Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عام ہڑتال کے سبب سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
سری نگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر ہونے والے ہڑتال کے نتیجے میں وادی بھر میں کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے، دوکانین اور بازار بند ہیں جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل ہے۔
اس موقع پر ریاستی صدر مقام سری نگر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکورٹی اہلکار مختلف علاقوں میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
حریت کانفرنس کے مختلف رہنماؤں نے حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے موقع پر وادی میں عام ہڑتال کی اپیل کی تھی۔
ہندوستان کی سیکورٹی فورس نے آٹھ جولائی دو ہزار سولہ کو ایک جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کو ہلاک کر دیا تھا۔