Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بس حادثہ، 29 ہلاک

لکھنؤ دہلی جمنا ایکسپریس وے پر ہلاکت خیز حادثے میں کم سے کم انتس افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یواین آئی کے مطابق پیر کی صبح ایک مسافر بس لکھنؤ سے دہلی جارہی تھی کہ آگرے میں جمنا ایکسپریس وے پر ایک گہرے نالے میں جا گری۔ بتایا گیا ہے کہ اس ہلاکت خیز حادثے میں انتس افراد ہلاک اور تقریبا بیس زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے جس کے پیش نظر ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ حادثے کی شکار بس کو کرین کے ذریعے نالے سے نکال لیا گیا ہے۔ یوپی کے ریاستی وزیر اعلا اور دیگر حکام نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔