Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ڈی این ایے بل ہندوستان پارلیمنٹ میں پیش، اپوزیشن نے مخالفت کردی

ہندوستانی پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے ڈی این اے بل کی مخالفت کردی ہے۔

ہندوستانی خبررساں ایجنسی یواین آئی کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں نے مشتبہ ملزمین، زیر سماعت قیدیوں اور متاثرہ افراد کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ بل کی مخالفت کردی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اس بل کے پاس ہونے سے ان بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی جن کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے لہذا یہ بل واپس لیا جائے ۔
مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو ڈی این اے ٹیکنالوجی ریگولیشن بل دو ہزار انیس پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ بل پیش ہوتے ہی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور اور آر ایس پی کے این کے پریم چندرن نے اس کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق کے منافی ہے لہذا حکومت اس کو واپس لے۔