Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں سیلاب کا قہر، ہلاکتیں 200 ہو گئیں

شمال مشرقی ہندوستان میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو تک جا پہنچی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست آسام اور بہار میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایک کروڑ دس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بنیادی تنصیبات منجملہ بجلی گھروں، زرعی زمینوں اور سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

گذشتہ سال بھی  ہندوستان میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بارہ سو افراد مارے گئے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال جون سے ستمبر تک جنوبی ایشیا میں مانسون کی شدید بارشیں ہوتی ہیں اور نتیجے میں مختلف علاقوں کو بھاری نقصان پہنچتا ہے۔