Jul ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بی جے پی پر ممتا بنرجی کا الزام

ہندوستان کی حزب اختلاف کی ممتاز رہنما اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ہندوستان کی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں پر ترنمول کانگریس کے اراکین کو بھارتیہ جنتا پارٹی میں شولیت کے لئے مجبور کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کو کولکتہ میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسیاں ترنمول کانگریس کے منتخب نمائندوں کو خوف زدہ اور دھمکیاں دے رہی ہیں کہ اگر انھوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار نہیں کی تو انہیں چٹ فنڈ گھوٹالے میں جیل بھیج دیا جائے گا۔
ممتابنرجی نے مرکزی حکومت کے خلاف چھبیس جولائی کو ریاست گیر احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے منتخب اراکین اسمبلی کو بی جے پی میں شمولیت کے لئے دو کروڑ روپئے اور ایک پیٹرول پمپ الاٹ کرنے کی لالچ بھی دی جا رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی نے پورے ملک میں ہارس ٹریڈنگ شروع کر رکھی ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ ترنمول کانگریس کے طرفداروں کو روکنے کے لئے ریلوے کے، مرکزی حکومت کے کنٹرول میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس اتوار کو گزشتہ اتواروں کے مقابلے میں صرف تیس فیصد لوکل ٹرینیں چلائی گئیں۔ پارلیمانی الیکشن کے بعد یہ ترنمول کانگریس کی پہلی ریلی تھی۔