Jul ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: راجیہ سبھا میں آج پیش ہو گا طلاق ثلاثہ بل

راجیہ سبھا میں آج پیش کیاجائےگا طلاق ثلاثہ بل۔ ٹی آر ایس اور وائی آر کانگریس ارکان فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ہندوستان کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں آج طلاق ثلاثہ بل پیش کیاجائے گا۔ بی جے پی نے سبھی ارکان پارلیمنٹ کوایوان میں موجود رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے وہپ جاری کیاہے۔راجیہ سبھا میں موجودہ ارکان کی تعداد 241ہیں اور اکثریت کے لیے 121ارکان کی رضامندی ضروری ہے ۔

این ڈی اے اتحادیوں کے ارکان کی تعداد 113ہے-جے ڈی یو مخالفت کرے گی تو صرف 107ارکان ہوجائیں گے۔ بتایاجارہاہے کہ جے ڈی یو واک آؤٹ کرسکتی ہے۔ تب ایوان میں ارکان کی تعداد 235رہ جائے گی اور اکثریت کے لیے 18امیدوارضروری ہوں گے۔11سے 12غیر این ڈی اے ارکان کے ووٹوں کی ضرورت پڑے گی۔

دوسری جانب اڈیشہ کی بی جے ڈی پارٹی مرکزی حکومت کا ساتھ دے سکتی ہے۔بی جے ڈی کے 7ارکان ہیں ایوان میں اب ٹی آر ایس ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی پرسب کی نگاہیں ٹکی ہیں۔دونوں پارٹیوں کا طرز عمل آج قابل دید رہے گا۔ کیا دونوں پارٹیاں ایوان سے واک آؤٹ کریں گی؟ یا طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کریں گی؟اگر وائی ایس آرکانگریس اورٹی آرایس اس بل کی تائید کرتے ہیں تو راجیہ سبھا میں طلاق ثلاثہ بل منظورہوجائے گا۔

 

ٹیگس