Aug ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سیلاب سے 225 ہلاک 109 لاپتہ

ہندوستان میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 225 ہوگئی جبکہ اب بھی 109 افراد لاپتہ ہیں۔

ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بارش، سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر225 ہو گئی ہے جبکہ 109 دیگر لاپتہ ہیں۔

بارش، سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے کی وجہ سے دیگر ریاستوں میں بھی کئی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور ان میں زیادہ تر لوگوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

فوج سمیت مختلف سیکورٹی اور ریسکیو ایجنسیاں بچاؤ اور راحت کے کام میں مصروف ہیں۔

 

ٹیگس