Aug ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۸ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر میں کرفیو میں ڈھیل دینے کا اعلان

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گورنر نے جموں و کشمیر میں کرفیو میں ڈھیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے بعض بندشیں ختم کی جا رہی ہیں جن میں جمعرات کے روز سے کرفیو میں ڈھیل بھی شامل ہے۔

جموں و کشمیر کے گورنر نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران کشمیر کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

حکومت ہندوستان نے چار اگست کو ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو جموں و کشمیر روانہ کر کے پانچ اگست کو مسلم اکثریتی ریاست کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور اس علاقے کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کر دیا تھا۔

جس پر نہ صرف کشمیری عوام بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید احتجاج کیا گیا۔کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے سے ہندوستان کے ہندوؤں کی جانب سے اس علاقے میں منتقلی اور زمین و جائداد خریدنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے تاہم اس سے خود کشمیریوں کے لئے کافی دشواریاں پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے۔

ٹیگس