Aug ۱۵, ۲۰۱۹ ۲۳:۰۲ Asia/Tehran

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی نے ایک تازہ ترین ویڈیو جاری کرکے بتایا ہے کہ حکومت ہندوستان کی جانب سے انہیں یہ پیغام ملا ہے کہ انہیں آج رات کو نائجیریا روانہ کر دیا جائے گا۔ اس مرد مجاہد نے خود حکومت ہندوستان سے درخواست کی تھی کہ انہیں واپس نائجیریا بھیجا جائے، کیونکہ جن شرایط میں انہیں ہسپتال میں رکھا گیا وہ اس سے بہتر نائجیریا کے قیدخانے کو ترجیح دیتے ہیں، یعنی" ذلت کی زندگی سے عزت کی موت بہتر ہے"

  اتنے سخت مراحل سے گزرنے  کے بعد  آیت اللہ شیخ زکزکی کے چہرے پر اطمنان دیکھ کر قرآن کریم کی یہ آیت یاد آجاتی ہے : الَّذِینَ آمَنُواْ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِکْرِ اللّهِ أَلاَ بِذِکْرِ اللّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ( آیه 28 سوره رعد)

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت نے ان کے علاج کے سلسلے میں ہندوستانی حکومت کو غلط اطلاعات فراہم کی ہیں اور وہ نائجیریا کی حکومت کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق علاج کرانے سے معذور ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ وہ ہندوستان سے علاج کے بغیر ہی وطن واپس جارہے ہیں اس لئے کہ وہ اسپتال میں محبوس ہو کر رہ گئے ہیں۔

ٹیگس