Aug ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • امام علی (ع) حقوق انسانی کے عظیم محافظ

حضرت امام علی (ع) حقوق انسانی کے عظیم محافظ اور انسانی مساوات کے بہترین داعی تھے ۔

ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں جاری حضرت امام علی (ع) بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے دن ملک بھر کے دانشوروں نے حضرت امام علی (ع) کی زندگی اور انسانوں کے لئے ان کی تعلیمات پرروشنی ڈالی۔

مقررین نے اس موقع پر کہا کہ مولائے کائنات حضرت امام علی (ع) حقوق انسانی کے عظیم محافظ اور انسانی مساوات کے بہترین داعی تھے ۔

کانفرنس کے دوسرے دن کے اجلاس دو الگ الگ آڈیٹوریم میں شروع ہوئے۔

ایک آڈیٹوریم میں اردو،عربی اور فارسی زبان کے مقالے پیش کئے گئے جبکہ دوسرے آڈیٹوریم میں انگریزی زبان میں مقالے پڑھے گئے۔

ٹیگس

کمنٹس