Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پاکستان کی پیشکش مسترد کردی

ہندوستان نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔

ہندوستان کے وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے پاکستان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ساتھ مذاکرات صرف پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے بارے میں ہی ہوسکتے ہیں۔

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا تھا کہ اسلام آباد ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسئلےکو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی غرض سے نئی دہلی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

ہندوستانی حکومت نے گذشتہ پانچ اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے وادی کی صورتحال  کافی حدتک دشوار بنادی ہے۔

ہندوستانی حکومت کے اس فیصلے کا مقصد وادی میں آبادی کا تناسب بگاڑنا اور اس علاقے میں غیر کشمیری ہندوؤں کے لئے زمین اور مکان کی خریداری کا راستہ ہموار کرنا ہے۔ بہت سے مبصرین کا کہنا ہے کہ ہندوستانی حکومت کا یہ فیصلہ اسرائیل کی ایما پر کیا گیا ہے۔

ٹیگس