Aug ۲۱, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • کشمیری رہنماؤں کی وادی میں مظاہروں کی اپیل

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے رہنماؤں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مظاہروں پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، وسیع احتجاجی جلوس نکالیں۔

ایران کی اسنا خبررساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے سیکڑوں رہنماؤں نے سرینگر میں پمفلٹ اور لیفلیٹ تقسیم کرکے، عوام سے اپیل کی ہے کہ اس ہفتے نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد، اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی جلوس نکالیں۔
 
یاد رہے کہ ہندوستان کی مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے منسوخ کرکے، کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کردی ہے۔ آئین کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے ختم کرنے کا بل ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے پاس ہوا ہے ۔ 
ہندوستانی آئین کی دفعہ تین سو ستر اور پینتس اے ختم ہونے کے بعد اب کشمیر میں غیر کشمیریوں کو غیر منقولہ جائیداد خریدنے اور سکونت اختیار کا حق حاصل ہوگیا ہے۔
ہندوستان کے اکثر صحافی اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اپنے زیر انتظام کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ 

ٹیگس