Sep ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان: کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 46افراد ہلاک و زخمی

وزیراعلیٰ مہاراشٹر نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کے شہر دھولے کے نواح میں ہوا، دھماکے میں11 افراد ہلاک جبکہ 35 افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے  13 افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہوئےہیں۔

فیکٹری میں ہوئے اس دھماکے سے علاقے میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ موقع پر فیکٹری کے افسران اور ملازمین کے علاوہ مقامی لوگ اور فائر بریگیڈ  کی ٹیم نے امداد اور بچاؤ کے کام میں حصہ لیا اور تقریبا 40 ملازمین کو محفوظ طور پرباہر نکالا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بیشتر فیکٹری کے ملازمین ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےمیں ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے وقت فیکٹری میں ایک سو ملازمین کام میں مصروف تھے۔

وزیراعلیٰ مہاراشٹر نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔

ٹیگس