Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۹ Asia/Tehran
  • کشمیر کی صورتحال سنگین ہے: ہندوستان کے چیف جسٹس کااعلان

ہندوستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے اور ضرورت پڑی تو میں خود کشمیرجاؤں گا ۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے اور اس کے بعد کے حالات پر ہو رہی سماعت کے دوران ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے اس ملک کے چیف جسٹس رنجن گگوئی نے کہا کہ یہ معاملہ سنگین ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو میں خود حالات کا جائزہ لینے سری نگر جاؤں گا۔

واضح رہے کہ یہ معاملہ جموں وکشمیر کی جیلوں میں بند 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی گرفتاری سے منسلک ہے اور حقوق اطفال کارکن اناکشی گانگولی نے کورٹ میں یہ معاملہ اٹھایا۔

ٹیگس