Sep ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • ہندوستانی علما اور طلبہ کا امدادی کارواں، سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گیا

ہندوستان اور ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر علما اور دینی طلبہ کا ایک وفد ایران کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں حصہ لینے کی غرض سے صوبہ خوزستان پہنچ گیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، ہندوستان اور ہندوستان کے زیرانتظام کشمیری علما اور دینی طلبہ کا یہ وفد جنوبی ایران کے صوبے خوزستان کے شہر کوت عبداللہ کے نواحی گاؤں مقطوع میں امدادی سرگرمیاں انجام دے گا۔ 
مقطوع گاؤں میں ہندوستان اور ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام کی جانب سے دی جانے والی امدادی رقوم کے ذریعے سیلاب متاثرین کے لیے ایک سو پچاس رہائشی مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔
ہندوستان میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ مہدی مہدوی پور، ہندوستان اور ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے عوام کی مالی معاونت سے شروع کیے جانے والے رہائشی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ہندوستان اور ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے مسلمانوں نے ایرانی سیلاب زدہ گان کی امداد میں نقد رقوم اور ضروری اشیا کے علاوہ طلائی زیورات بھی نمائندے ولی فقیہ کے بطور امداد پیش کیے تھے۔