Sep ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان:  فضا سے فضا میں مارکرنے والے استرمیزائل کاتجربہ

ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تجربہ کی کامیابی پر ڈی آر ڈی اور فضائیہ کی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ہندوستان نے ملک میں تیار شدہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے استر میزائل کا فضائیہ کے جنگی طیارہ سخوئی 30سے اڈیشہ کے ساحل پر کامیاب تجربہ کیا ۔

وزارت دفاع کے مطابق سخوئی سے داغے گئے میزائل نے فضا میں مقررہ ہدف پرنشانہ لگایا۔

استرمیزائل 70 کلومیٹرتک اپنے ہدف کو بناسکتا ہے۔ میزائل کے تجربہ کے دوران ، وہاں موجود ایک افسر نے بتایا کہ استرمیزائل کا جنگی طیارہ سخوئی 30 کے ذریعہ کامیاب تجربہ کیاگیا۔استرمیزائل نے اس کے فضائی ہدف کو واضح طورپرنشانہ بنایاہے ہندوستانی فضائیہ کے مطابق یہ دیسی ٹیکنالوجی  سےتیار کردہ ہوا سے ہوا کے میزائل کی طرح اپنی صلاحیت مظاہرہ کرنے والا پہلامیزائل ہے۔حکام کے مطابق استرمیزائل کی حد 70 کلومیٹر ہے۔

استرایک ایسا میزائل ہے جو مختلف قسم کے اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کم بلندی کے اہداف اوراونچائی کے مختلف اہداف کے علاوہ یہ میزائل قریب اور دور تک مختلف اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتاہے۔

ہندوستان کے دفاعی تحقیقاتی ادارے ڈی آر ڈی او کے مطابق ہندوستانی ایئر فورس نے فضا سے فضا میں مارکرنے والے میزائل استرا کا کامیاب تجربہ کیا ہے - یہ تجربہ سوخوئی جنگی طیارے سے کیا گیا -

ہندوستان یہ میزائل تجربہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب کشمیر کے معاملے پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے - جنوبی ایشیا کے دونوں حریف ممالک وقفے وقفے سے میزائل تجربات کرتے رہتے ہیں - جن میں بیلسٹیک اور ایٹمی وار ہیڈز لے جانے والے میزائل بھی شامل ہیں۔

ٹیگس