Oct ۱۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۱۵ Asia/Tehran
  • بابری مسجد اور رام مندر تنازعے سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل ، فیصلہ محفوظ

ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بابری مسجد اور رام مندر تنازعے سے متعلق مقدمے کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق کئی عشروں سے جاری اس تنازعے پر سپریم کورٹ نے روزانہ کی بنیاد پر چالیس روز تک سماعت کی اور بدھ کو یہ سماعت مکمل ہوگئی - اس حساس مقدمے کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گگوئی کی سربراہی والے ایک فل بینچ نے کی - بابری مسجد اور رام مندر تنازعے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سپریم کورٹ نومبر میں سنائےگا - بدھ کو سماعت شروع ہوتے ہی عدالت نے واضح کردیا تھا کہ یہ سماعت کا آخری دن ہے اور اب کسی بھی فریق کو اپنے دلائل بیان کرنے کے لئے مزید وقت نہیں دیا جائےگا - اس سے پہلے کورٹ نے کہا تھا کہ سماعت سترہ اکتوبر تک مکمل کرلی جائے گی لیکن یہ سماعت ایک دن پہلے ہی مکمل کرلی گئی ۔اس درمیان اطلاعات ہیں کہ ثالثی پینل نے عدالت میں ایک رپورٹ داخل کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنازعے کے دونوں فریقوں میں معاہدہ طے پاگیا ہے -

ٹیگس