Oct ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہوا تصادم، تین مارے گئے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے۔

کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پزلپورہ بجبہاڑہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کے دوران عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا جس میں تین عسکریت پسند مارے گئے۔

ہندوستانی ذرائع  کا دعوا ہے کہ مارے جانے والے عسکریت پسند لشکر طیبہ کے ساتھ وابستہ تھے۔

 

ٹیگس