Oct ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب

ہندوستان کے وزیراعظم سعودی عرب میں آج فیوچر انوسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ فورم سے خطاب کریں گے ۔

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی آج دوروزہ دورے پرسعودی عرب جارہےہیں۔ یہ سرکاری دورہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی دعوت پرہورہاہے۔

اس دوران نریندرمودی ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچرانوسٹ منٹ انسٹی ٹیوٹ فورم کےتیسرےسیشن میں شرکت کریں گے۔ وہیں ان کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات ہوگی اوردونوں ممالک میں تیل اور گیس سمیت متعدد اہم شعبوں سے جڑے معاہدوں پردستخط ہوسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہندوستان کے وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سےوفود  کی سطح پربات چیت بھی کریں گے۔

ہندوستان کےوزیراعظم کا سعودی عرب کا یہ دورہ کشمیر کی موجودہ ناگفتہ بہ صورتحال کی وجہ سے کافی اہمیت کا حامل ہوگیا ہے اس لئے کہ نریندرمودی سعودی عرب کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیگس