Nov ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان، سنی وقف بورڈ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں

ہندوستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے پروقف بورڈ کے وکیل نے عدم اطمینان کا اظہار جبکہ نرموہی اکھاڑہ نے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

سنی وقف بورڈ کے وکیل ظفریاب جیلانی نے ہندوستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بنچ کا فیصلہ آنے کے بعد عدالت کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن اس سے مطمئن نہیں ہیں۔ عدالت کا تفصیلی فیصلہ پڑھنے کے بعد ہی مستقبل کا لائحہ عمل پرغور کیا جائے گا۔

نرموہی اکھاڑے کے ترجمان کارتک چوپڑا نے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے تئیں ممنون ہیں کہ اس نے ان کی جدوجہد کو تسلیم کیااور رام مندر بنانے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے قائم کئے جانے والے ٹرسٹ میں انہیں مناسب نمائندگی دی ہے۔

ٹیگس