Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کا ایٹمی میزائل کا تجربہ

ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈز کی تنصیب کی صلاحیت کے حامل جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے

ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈز کی تنصیب کی صلاحیت کے حامل جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

اسپوٹنیک نیز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی اسٹریٹیجک فورس کی کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل تجربہ، اڑیشا کے ساحلوں کے قریب عبدالکلام نامی جزیرے کے اسکوائر پر ایک موبائیل جیٹی سے کیا گیا جو ٹھیک نشانے پر لگا۔

اس میزائل میں دوہزار کیلومیٹر کی دوری تک مار کرنے کی صلاحیت ہے۔ اس کا وزن بیس ٹن ہے اور اس پر ایک ٹن وزنی وار ہیڈز نصب کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان اور پاکستان جو جنوبی ایشیاء کے علاقے کے روایتی حریف شمار ہوتے ہیں گاہے بگاہے ایٹمی میزائل کی تنصیب کی صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ کرتے رہتے ہیں۔   

 

ٹیگس