Nov ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۷ Asia/Tehran
  • دفاعی تعاون کے بارے میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان گفتگو

ہندوستان اور امریکہ نے باہمی دفاعی تعاون کےبارے میں تبادلہ خیال کیا ہے

ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو بینکاک میں آسیان وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران امریکی وزیر جنگ مارک ٹی ایسپر سے ملاقات کی اور مقامی سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ کے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

راجناتھ سنگھ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سیکورٹی، اقتصاد، توانائی، دہشت گردی سے نمٹنے اور عوامی رابطے سمیت متعدد میدانوں میں تعاون کے فروغ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگس