Nov ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں دفعہ تین سو ستر ختم کرنے کے بعد سات سو پینسٹھ افراد گرفتار

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں دفعہ تین سو ستر ختم کرنے کے بعد سات سو پینسٹھ افراد کو پتھراؤ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یو این آئی کے مطابق ہندوستان کے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ امور کشن ریڈی نے منگل کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں کشمیر کے بارے میں پوچھے گئے سوالوں کے تحریری جواب میں کہا ہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کی دفعہ تین سو ستر ختم کئے جانے کے بعد مجموعی طور پر پتھراؤ اور امن و امان سے متعلق ایک سو نوے معاملات درج کئے گئے ۔

انھوں نے بتایا کہ ہندوستان کی تفتیشی ایجنسی نے دہشت گردوں کی مالی اعانت کے الزام میں اب تک اٹھارہ افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

پانچ اگست سے اسکولوں میں بچوں کی حاضری کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے دعوی کیا کہ شروع میں طلبا کی حاضری کم رہی لیکن اب تدریجی طور پر بڑھ کے ننانوے اعشاریہ سات فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگس