Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت سے میزائل کی خریداری پر ہندوستان کی تنقید

ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اور ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن ڈی آر ڈی او نے صیہونی حکومت سے میزائلوں کی خریداری پر تنقید کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اور ڈیولپمنٹ آرگنائیزیشن نے اسرائیلی ساخت کے دو سو ٹینک شکن اسپایک میزائلوں کی خریداری کے پروجیکٹ پر تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رافائل کمپنی نے اس معاہدے کے لئے ہندوستان کے ٹینک شکن میزائلوں کی پیداوار کے مقامی پروگرام کے سلسلے میں غلط اطلاعات شائع کی ہیں۔ ڈی آر ڈی او نے صیہونی کمپنی رافائل کی غلط اطلاعات کے جواب میں کہا کہ ہندوستان کے ٹینک شکن میزائل نہایت جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل اور پیداوار کے آخری مرحلوں میں ہیں۔

ہندوستانی جریدے پرینٹ نے سنیچر کو اپنی رپورٹ میں کہا کہ صیہونی رفائل کمپنی نے ہندوستان میں اسپایک میزائل کے پہلا تجربے کرنے کے بعد ٹوئیٹ کیا کہ ایسی حالت میں جب نظر آتا ہے کہ ہندوستان کے ٹنک شکن میزائلی پروگرام میں معمولی پیشرفت ہوئی ہے تاہم ان میزائلوں کی پیداوار اور ان کی مکمل توسیع کے لئے مزید وقت کی ضرورت ہے۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے دو روز قبل خبردی تھی کہ نئی دہلی، کشمیر میں پاکستان سے ملحق اپنی سرحدوں کے قریب رافائل کمپنی کے اسپایک میزائل تعینات کرے گی۔

ٹیگس